معروف امریکی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی ٹیسلا شنگھائی میں 4 اپریل سے اپنی صنعتی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ کر رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو ذرائع نے کہا کہ کیونکہ کمپنی کو توقع ہے کہ اس کے ورکز ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب لاک ڈاؤں کی وجہ سے کام نہیں کر پارہے تھے۔
تاہم امریکی کار ساز کمپنی کی شنگھائی فیکٹری میں پیداوار چین کی مارکیٹ کے لیے کاریں تیار کرتی ہے اور ایک اہم برآمدی مرکز بھی ہے، جسے 28 مارچ سے روک دیا تھا۔
دریں اثنا حکومت نے 2 مرحلوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا، جو شہر کے ہوانگپو دریا کے مشرق میں واقع علاقوں میں شروع ہوا تھا جہاں ٹیسلا کی پلانٹ واقع ہے۔
ایک ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے ٹیسلا کا دعباعی شروع ہونے والی صنعتی پیداوار شنگھائی کی ابھرتی ہوئے کورونا پالیسیوں کی وجہ سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔
کمپنی نے اصل میں صرف 4 دن کے لیے آپریشن روکنے کی امید کی تھی، لیکن حکام کی جانب سے شہر کے مشرقی نصف حصے میں نقل و حرکت کی سخت پابندیوں میں توسیع کردی دی تھی۔
تاہم لاک ڈاؤن کے سبب جمعہ اور ہفتہ کے لیے پیداواری منصوبے منسوخ کر دی گئی اور عملی طور پر تمام شنگھائی اس وقت لاک ڈاؤن کی زد میں ہے۔