Aaj Logo

شائع 02 اپريل 2022 11:44pm

رمضان المبارک سے قبل ملک میں کونسی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟

اسلام آباد : ماہِ رمضان کی آمد سے قبل ملک میں مہنگائی کی شرعح میں 0۔53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے 0.53 فیصد شرح میں اضافے کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 16.79 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتےمیں24اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس میں ٹماٹر29روپے، پیاز9 روپے، اور 5 لیٹر کمپنی کوکنگ آئل کی قیمت میں49روپے ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈھائی کلو گھی کے ٹن میں10روپے، 20کلو آٹے کا تھیلا 8 روپے 73 پیسے مہنگا ہوا جبکہ پچھلے ہفتےآلو، دالیں، دودھ، دہی، چاول بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ مٹن، بیف کا شمار بھی مہنگی ہونے والی اشیا کی فہرست میں ہوتا ہے تاہم ایک ہفتےمیں7اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، اور گزشتہ ہفتے20اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہی۔

Read Comments