Aaj Logo

شائع 02 اپريل 2022 04:05pm

وسیم اکرم عمران خان حمایت میں بول پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم اپنے کپتان عمران خان کی حمایت میں بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کرکٹر وسیم اکرم نے ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال پر کہا کہ عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا تھا۔

وسیم اکرم نے وزیر اعظم عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے لڑ رہا ہے، جن کی وہ نمائندگی کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان عہدے طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑ رہا بلکہ وہ یہ اس کی تقدیر ہے مزید کہا کہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

Read Comments