وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار بچانےکیلئے آئین کو داؤ پر لگا رہے ہیں، عمران خان آئین اور قانون سےنہ کھیلیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، صدرمملکت بھی اپنا آئینی کردارنہیں نبھارہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن مطلوبہ سے زیادہ نمبرزسےکامیاب ہوگی، جس کے بعد صدرمملکت کسی کو بھی وزیراعظم نہیں بناسکتے کیونکہ صدر کو وزیراعظم بنانے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔