Aaj Logo

شائع 01 اپريل 2022 04:47pm

ماہِ رمضان میں بینکوں کے کیا اوقات ہوں گے؟

کراچی: بینک دولت پاکستان نے رمضان کے با برکت مہینے کے لیے بینکوں کے اوقات جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکس صبح 10 سے شام 4 تک کھلیں گے، جمعہ کے روز بینک صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ عوامی لین دین کا سلسلہ صبح 10 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہے گا۔

بینک دولت نے بتایا کہ جمعہ کو عوامی لین دین صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی اور زکواۃ کٹوتی کے لیے اسٹیٹ بینک 4 اپریل کو بند رہے گا۔

Read Comments