اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی فنڈنگ میں بھارتی اور اسرائیلی فنڈنگ شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اجلاس میں آج تحریک عدم اعتمادپربحث ہوناتھی، ارکان نے کہا تحریک پر ووٹنگ کرائیں لیکن ڈپٹی اسپیکر اجلاس چھوڑ کر چلے گئے جس کے بعد میں اور بلاول اسپیکر ڈائس پر بھی گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پر مختلف الزامات لگائےجارہےہیں، عمران خان سےکہتا ہوں کہ میرا منہ نہ کھلوائیں، آپ کےفارن فنڈنگ میں اسرائیلی اوربھارتی فنڈنگ شامل ہیں، خاتون اول کے علاوہ ایک خاتون اور ہیں جوکرپشن کررہی ہیں، آپ نے الیکشن کمیشن سے بہت کچھ چھپایا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج پوری قوم کےسامنے متحدہ اپوزیشن کامیاب ہوگئی ہے، وزیراعظم آج بھی پارلیمان میں خط نہیں لائے کیونکہ یہ خط مکمل جھوٹ اور فراد ہے اگر کسی ملک نے مداخلت کی ہے تو ثبوت لے کر آئیں۔