پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس لیے ان کی جان کو خطرہ ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، عمران خان کو کئی مرتبہ کہا کہ جلسے میں بُلٹ پروف شیشہ لگانے کی اجازت دے دیا کریں۔
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا، عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے، ان کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک میں جو آج تماشہ لگا ہے اچانک کیوں لگا، سب ایک ہوگئے کیونکہ اس سے قبل بیرونی آقاؤں کے حکم پر ہماری خارجہ پالیسی تبدیل کر دی جاتی تھی۔