وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے حکمران جماعت کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد سے محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ [پی ٹی آئی] نے تمام انتظامات کیے ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان کی ضروریات کو پورا کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے ارکان اسمبلی ان کی حمایت کریں گے اور اگر مسلم لیگ ن ووٹ دینے سے باز رہتی ہے تو یہ ان کے حق میں ہوگا۔
مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ زرداری صاحب کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور امید ہے کہ وہ جاری رہیں گے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ بات یہ ہے کہ مریم نواز کیمپ نے شہباز شریف کے ساتھ ہماری بات چیت کی مخالفت کی تھی، ہم نے کہا تھا کہ جب آپ [اپوزیشن] [وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف] تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے تو ہم فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن اس سب کے دوران ہمیں قابل اعتماد 'اطلاع' ملی کہ مسلم لیگ (ن) ہمیں جو بھی پیشکش کر رہی ہے، وہ تین ماہ یا مختصر مدت کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے اراکین سے بات کی ہے،اور وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں میری حمایت کریں گے۔