وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بیجنگ میں افغان ہمسایہ ممالک کے اجلاس اور ٹرائیکا پلس ون اجلاس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کےاسٹیٹ کونسلر،چینی ہم منصب نے شاہ محمود قریشی کو دعوت دی تھی جہاں وہ افغانستان کےہمسایہ ممالک کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرخارجہ ٹرائیکا پلس ون اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کےنقطہ نظرسےآگاہ کریں گے۔
اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اسٹیٹ کونسلر،چینی ہم منصب سےملاقات ہوگی جبکہ روس اورایران کےوزرائے خارجہ سےبھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
تاہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کےفروغ،علاقائی امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔