Aaj Logo

شائع 28 مارچ 2022 12:56pm

عمران خان کی سیاست ختم نہیں ہورہی، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کل کے جلسےکےبعد لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کے جلسےکےبعد لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں، عمران خان کی سیاست ختم نہیں ہورہی، بلےکےنشان پرمنتخب ارکان کوعمران خان کےساتھ کھڑاہوناچاہئے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کےجلوس میں کارکنوں سےزیادہ پولیس تھی،شہبازشریف،بلاول بھٹو آج مولویوں سےخطاب کریں گے،خرید وفروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری خریدوفروخت کے ماہر ہیں،انہوں نےبھٹوخاندان کو سیاست سےعلیحدہ کیا،آج پیپلزپارٹی زرداری خاندان کےہاتھوں میں ہے، مزید کہا کہ31مارچ کی شام تک آر یا پار ہوجائےگا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہا کہ نہیں معلوم تحریک آج ایوان میں پیش ہوگی یا نہیں، اپوزیشن نے172ارکان پورے کرنے ہیں، ابھی جلسہ جلسہ لگا ہواہے،72 گھنٹےمیں فیصلےہوجائیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ کوئی انتخابی نشان نہیں جس پرمیں نےالیکشن نہیں لڑا، عمران خان اقتدارمیں ہوں نہ ہوں،ہم ساتھ کھڑے ہیں، کل کےجلسےکےبعد لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست ختم نہیں ہورہی، کسی حکومت کومدت پوری کرتے نہیں دیکھا، بلےکےنشان پرمنتخب ارکان کوعمران خان کےساتھ کھڑاہوناچاہئے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جےیوآئی کےپاس دھرنےکی اجازت نہیں ہے، سپریم کورٹ نےکسی کودھرنے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں، جس کی معیشت قرضوں میں جکڑی ہو،اس کیلئےآزادخارجہ پالیسی بنانامشکل ہوتاہے، خط کےباہر میں کچھ نہیں جانتا، ملکی اداروں کا ترجمان نہیں،سپورٹرہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹےپہلےبھی صورتحال بدل سکتی ہے،میں ایمرجنسی اورسندھ میں گورنرراج کےحق میں تھا، بیشک کمزور ہومگرجمہوریت چلنی چاہئے۔

Read Comments