کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کاروبار دوست پالیسیاں بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
فیڈریشن پاکستان چیمبر اَف کامرس و انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ برآمدات بڑھانےمیں تاجر برادری کا بہت اہم کردار ہے، حکومت کا کام تاجربرادری کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ رکنے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، تاجربرادری کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حکومت تاجربرادری سے مشاورت بھی کرتی رہتی ہے۔