اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔
شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر کے نام خط میں لکھا کہ 8مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی گئی،جس کے بعد فوری طور پر عدم اعتماد کے نوٹسزملنے چاہیئے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا ،چند اراکین کو 19مارچ کو نوٹسز کی کاپی ملی۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق آپ 14دن میں اجلاس طلب کرنے کے ذمے دار تھے،آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی۔