مردان کے علاقے گاوں کھنڈر محلہ چھیڑ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کےطابق،مردان کے نواحی گاؤں کھنڈر میں کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا،جس میں 2افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ8 افراد معمولی زخمی ہوئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق، جاں بحق افراد میں 55 سالہ عمیر خان اور اس کی 4سالہ نواسی صوبیا شامل ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔