آن لائن میٹنگ ایپلیکیشن زوم نے صارفین کے لیے حیرت انگیز فیچر متعارف کردیا ہے۔
امریکی میڈیا بزنس انسائڈر کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے صارفین اپنے چہرے کو نشر کیے بغیر 'زوم اوتار' نامی فلٹر کے ذریعے خود کو براہِ راست ویڈیو میٹنگ کے دوران تھری ڈی انیمیٹڈ جانور میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
ایپلیکیشن کا یہ فلٹر کوئی عجوبہ نہیں بلکہ اس کو آئی فون کے میموجی فیچر سے مماثلت کی جاسکتی ہے اور یہ ایک ایسا ورچوئل کردار ہے جو اس وقت حرکت کرے گا جب آپ حرکت کریں گے۔
یہاں تک کہ زوم اوتار فیچر صارف کے چہرے کے تاثرات کو ٹریک کرتا ہے بلکہ صارف کے انیم کردار کو مسکرانے دیتا ہے، ان کی بھنوؤں کو ہلاتا ہے اور ان کی زبان بھی باہر نکالتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اوتار فیچر ان صارفین کے لیے بہترین ہے جو آن لائن میٹنگ یا کال میں اپنا چہرہ ظاہر کیے بھی اظہار کرنا چاہتے ہیں۔