کراچی: گائے اور بھینسوں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے کے باعث کراچی ، حیدرآباد سمیت صوبے بھر میں دودھ کی قیمتوں میں 80 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق جانوروں میں جِلد کی بیماری کے باعث دودھ کی فروخت میں 40 فیصد تک واضح کمی دیکھی گئی تھی جس کے تحت دودھ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
تاہم کراچی میں اس وقت دودھ 70 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے اور کچھ دکاندار ایک لیٹر دودھ کی خریداری پر ایک پاؤ سے آدھا کلو دودھ بھی مفت فراہم کر رہے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں مویشیوں میں لمپی اسکن وائرس کی وجہ سے 235 جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔