لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز ی کے باعث آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا۔
مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کی اچانک طبیعت کی ناسازی کے باعث آج سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے تاہم خیبرپختونخوا خاص طور پر اہلِ سوات سے معذرت خواہ ہیں۔
ادھر رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنماء حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بتایا۔
Due to sudden illness of Vice President PMLN Maryam Nawaz Sharif. The rally in Swat Grassy Ground which had to be held today has been postponed.
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) March 22, 2022
Praying for the good health and wellness of Maryam BB ????????
حنا پرویز بٹ نےکہا کہ مریم نواز شریف کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس کے باعث سوات گراسی گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ، مریم نواز کی صحت و تندرستی کیلئے دعا گو ہیں۔
اس حوالےسے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں سوات کے دورے کے موقع پر گراسی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔