اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے وزیر اعظم عمران خان سے "میڈیا اور صحافیوں کیخلاف الزامات لگانے" پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پی ایف یو جے نے ایک مشترکہ بیان میں صدر شہزادہ ذوالفقار، نائب صدر لالہ اسد پٹھان اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے وزیر اعظم کے بے بنیاد ریمارکس پر حیرانی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ حکومت کا سربراہ جس کے ماتحت تمام تر ایجنسیاں تحقیقات کا حکم دینے کے بجائے کام کر رہی ہیں میڈیا کے خلاف بے بنیاد الزامات پھیلانے کے لیے عوامی فورم کا استعمال کر رہی ہیں۔
یونین نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ ایف آئی اے کے ذریعے یا اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیں۔
پی ایف یو جے نے کہا کہ میڈیا اور صحافیوں کے خلاف من گھڑت بے بنیاد الزامات ملک کے وزیر اعظم کی مدد نہیں کریں گے۔
صحافتی یونین نے خبردار کیا کہ پاکستان تاریخ کے اس موڑ پرایسے بیانات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔