اسلام آباد: پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 02 جانیں لے لیں جبکہ مزید 303 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 30,331 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,522,191 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 22 ہزار 191 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 753 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 442 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 18ہزار 689، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 963، بلوچستان میں 35 ہزار 458، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 666 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 220 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 02 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 331 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے پنجاب میں 02 مریض انتقال کرگئے۔
کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,550 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 8091، خیبرپختونخوا میں 6307، اسلام آباد میں 1022، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 15ہزار 740 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 493 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.00 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 361 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 76 ہزار 120 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 ہزار 300 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 303 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 175 ہزار 808 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔