Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2022 09:44am

ملک میں کورونا کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے میں 02 اموات، 514 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 02 افراد جان سے گئے جبکہ 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,319 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,520,634 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 634 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 868 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 142 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 18ہزار 433، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 887، بلوچستان میں 35 ہزار 453، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 651 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 200 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 02 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 319 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے پنجاب اوراسلام آباد میں ایک ،ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,541 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8091، خیبرپختونخوا میں 6306، اسلام آباد میں 1022، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 790 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 17 ہزار 487 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 546 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے537 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 72 ہزار 828 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 595 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 514 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 036ہزار710افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments