Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2022 12:44pm

الیکشن کمیشن کو (ن)کی نظر لگ گئی، انہیں صرف پی ٹی آئی نظر آرہی ہے، فواد چوہدری

Welcome

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے (ن)لیگی رکن اسمبلی جاوید لطیف کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف پر الیکشن کمیشن سے مسلم لیگ (ن)کو نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ جاوید لطیف کے کھلے اعتراف جرم کے بعد اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ سے وضاحت طلب کرنی چاہیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‏جاوید لطیف کے اس کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن)ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ کو نوٹس جاری کرنا چاہیئے اوروضاحت طلب کرنی چاہیئے لیکن الیکشن کمیشن کو (ن)کی نظر لگ گئی ہے اور انہیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔

Read Comments