کیف: روس نے یوکرین میں میٹرنٹی وارڈ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون سمیت ان کا نومولود بچہ جان کی بازی ہار گیا.
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس خاتون کی تصاویر جن کی اے پی شناخت نہیں کر پائی تاہم دنیا بھر میں دیکھی گئیں، جو شہریوں پر حملے کے مناظر کی جھلک دیکھاتی ہیں.
دریں اثنا ہسپتال پر حملے کے بعد کو اے پی کے صحافیوں کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو اور تصاویر میں، خاتون کو اس کے خون آلود پیٹ کے نچلے حصے پر ہاتھ مارتے ہوئے دیکھا گیا جب امدادی کارکنوں نے انہیں محصور شہر ماریوپول کے ملبے سے بہر نکالنے میں معاونت کی۔
تاہم یہ یوکرین پر روس کی 19 دن پرانی جنگ میں اب تک کے سب سے سفاک لمحات میں سے ایک تھا۔
اس کے ساتھ ہی خاتون کو ایک اور ہسپتال لے جایا گیا جو کہ فرنٹ لائن کے قریب تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن طبی ماہرین نے بتایا کہ خاتون پکار رہی تھیں کہ"اب مجھے مار ڈالو!"
سرجن تیمور مارین نے بتایا کہ انہوں نے خاتون کی کمر کو کچلا ہوا اور کولہے کو علیحدہ پایا سرجن نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے سیزیرین سیکشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کی لیکن اس نے "زندگی کے کوئی آثار نہیں دکھائے"۔
علاوہ ازیں طبی ماہرین نے کہا کہ انہوں نے ماں پر توجہ مرکوز کی تاہم ماہرین نے کہا کہ "ماں کی 30 منٹ سے زیادہ کی بحالی کے نتائج نہیں ملے" جس کے بعد دونوں کی موت ہوگئی۔