جاپان نے فیول سیل (کیمیائی انرجی کو بجلی میں بدلنے والے سیل) اور ری چارج ایبل بیٹریز پر چلنے والی ٹرین متعارف کروادی۔
ہائبرڈ اور ری چارج ایبل ٹرین کا نام Hybari ٹرین رکھا گیا ہے جبکہ ٹرہن کو جے آر ایسٹ کمپنی نے دیگر کارپوریشن کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔
تاہم ہائبرِڈ ٹیکنالوجی کو عمومی استعمال کے لیے 2030 تک لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس دوران کمپنی ٹرین کی ٹیسٹنگ جے آر سورومی اور نامبو کے ریلوے لائن پر کرے گی۔
کمپنی 2050 تک صفر کاربن کے اخراج کے اپنے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ٹرینوں میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا ارادہ رکھتی ہے۔