کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خاموشی توڑدی۔
اپنے ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ میں 40سال کا ہونے کے باوجود مکمل طورپر فٹ ہوں ،میں اب بھی جتنا کھیل رہا ہوں وہ سب کے سامنے ہے ،میری عمر کو اگر سائیڈ پر رکھ دیں تو کبھی آپ کو معلوم نہیں ہوگا میری گیم میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے ،میرے خیال میں جب تک آپ مکمل فٹ ہیں تو آپ کو کھیلنا چاہیئے۔
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو ہر کوئی پسند نہیں کرتا بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت کارکردگی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،میں کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں، جب لگا کہ بوجھ ہوں تو چھوڑ دوں گا۔
ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ میں خود ایک ایتھلیٹ ہوں ،میں سمجھتا ہوں جب تک آپ کھیل سکتے ہیں تو کھیلنا چاہیئے،اپنی گیم کو انجوائے کرنا چاہیئے ،ثانیہ مرزا نے مجھ سے پوچھا تھا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے سے پہلے میں نے کہا کہ اگر آپ کو فٹنس ایشوز نہیں تو ضرور کھیلنا چاہیئے۔
سابق کپتان شعیب ملک نے مزیدکہا کہ میں مکمل فٹ ہوں اور آرام سے مزید 2 یا 3سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں ۔