اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت کرنے والوں پر آئین کا آرٹیکل 6 لاگو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلی ممبر کی اپنے حلف (آرٹیکل 65) سے بے وفائی ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ آرٹیکل 63 کے ساتھ آرٹیکل 62 کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے جس کا مطلب تاحیات نااہلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 2018 میں اس حوالے سے فیصلہ سنایا تھا۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ مشترکہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے ذریعے آئینی تبدیلی کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا واحد مقصد قانون اور آئین کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔