سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ 2 امریکی شہریوں کو یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول دارالحکومت سے رہا کر کے سعودی عرب منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ "سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دیرینہ مضبوط فوجی تعاون اور مشترکہ سیکورٹی کوآرڈینیشن کے تسلسل میں 2 نوجوان امریکی خواتین کو قید سے رہا کر دیا گی"۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو حوثیوں کے زیر کنٹرول یمنی دارالحکومت صنعا سے عبوری دارالحکومت عدن اور بعد ازاں ریاض منتقل کیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ دونوں امریکی شہری سیر کیلئے صنعا میں آئے تھے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور ان کی آزادی اور نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی گئیں اور ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے۔
بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے نشاندہی کی کہ دونوں امریکی شہریوں کو رہا کیا گیا اور پھر امریکا کی درخواست پر اور خصوصی سیکورٹی آپریشن کے ذریعے صنعاء سے عدن پہنچایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں خواتین کو شاہی سعودی ایئرفورس کے ذریعے عدن سے ریاض پہنچایا گیا۔
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ "یمن سے 2 امریکی شہریوں کو نکالنے کے لیے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان یہ مشترکہ آپریشن دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید کہا کہ یمن میں دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کے لیے جاری سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون کا ایک حصہ بھی ہے۔