کراچی :سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے آج سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی 72 گھنٹوں کیلئے بند کردی، سی این جی گھریلو صارفین کی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے بند کی گئی ہیں۔
سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کیلئے پھر سے تالے لگ گئے،کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح 8سے پیر کی صبح 8تک سی این جی بند رہے گی۔
ایس ایس جی سی نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج جمعہ سے پیر تک 72 گھنٹوں کیےتی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایس ایس جی سی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے بند کردیا تھا۔
اس کےعلاوہ گزشتہ ہفتے بھی سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر گیس جمعہ 25 فروری کی صبح 8 بجے سے پیر 28 فروری کی صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کیلئے بند کردی گئی تھی ۔