اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں جانب سے اتحادیوں کو تمام معاملات میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پراتفاق کیا گیا ۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی اسلام آباد میں متحرک ہو گئے، ق لیگ سے ملاقات کیلئے 3مقامات تبدیل کےا گئے۔
پہلے چوہدری شجاعت پھر طارق بشیرچیمہ کی رہائش گاہ طے لیکن پھر ق لیگ کا وفد پارلیمنٹ لاجزمیں امین الحق کی رہائش گاہ پر پہنچا۔
ق لیگ کے وفدمیں مونس الہی اورطارق بشیرچیمہ شامل تھے جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے امین الحق ، وسیم اختر اور خالد مقبول صدیقی شامل تھے۔
ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی ، دونوں جانب سے اتحادیوں کوتمام معاملات میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پراتفاق کیا گیا۔