Aaj Logo

شائع 09 مارچ 2022 12:19pm

گورنرپنجاب کا پارٹی قیادت کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے بات چیت کرنے کا مشورہ

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرورنے پارٹی قیادت کو جہانگیر ترین اورعلیم خان سے بات چیت کرنے کا مشورہ دے دیا۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پارٹی ایک خاندان ہے جس کو متحد رکھنا قیادت کی ذمہ داری ہے،جب پارٹیوں میں اختلافات پیدا ہوجائے تو یہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عبد العلیم خان اور جہانگیرترین کی پارٹی کیلئے بہت خدمات ہیں،وزیر اعلیٰ کولگانا یا ہٹانا وزیراعظم کا اختیار ہے،وزیراعظم،پارٹی اوراتحادیوں کے اعتماد تک عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ رہیں گے۔

چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں نمبرز پورے کرنا اپوزیشن کاکام ہے، تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی فیصلہ اب پارلیمنٹ میں ہوگا۔

Read Comments