Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2022 10:09am

پی آئی اے کا طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کیلئے پولینڈ روانہ

لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کیلئے پولینڈ روانہ ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کاطیارہ پی کے 7787 لاہور سے صبح 7 بج کر 23 منٹ پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کیلئے روانہ ہواجووارسا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لینڈ کرے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ طیارہ 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچے گااور واپسی پر اسلام آباد لینڈ کرے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ طیارہ وزارت خارجہ کی ہدایت پر روانہ کیا گیا ہے اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی تاکہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو باحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد بیشتر پاکستانی طلباء اور شہری یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Read Comments