اسلام آباد: وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے اپوزیشن کے 3بڑوں کی ملاقات شیڈول ہوگئی ،ملاقات شام 5 بجے ہوگی۔
اسلام آباد میں سیاسی بیٹھکیں سج گئیں، اپوزیشن کے 3بڑے ملاقات کریں گے،سابق صدر آصف زرداری سےپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اورمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ملاقات ہوگی۔
تینوں قائدین کی ملاقات زرداری ہاوس میں ہوگی جبکہ ملاقات کا ایجنڈا تحریک پیش کرنے کی حتمی تاریخ طے کرنا ہے۔
زرداری ہاوس میں شام 5بجے ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبر گیمز ، حتمی شکل اوروقت کا تعین کیا جائے گا ۔
تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات سے قبل مولانا فضل الرحمان سے سید خورشید شاہ کی ملاقات بھی ہوگی۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی شام میں ہونے جارہا ہے ،شہباشریف نے تمام اراکین کو تمام مصروفیات ترک کرکے اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔