Aaj Logo

شائع 07 مارچ 2022 11:17am

کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا جرم ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہےکہ اگر کوئی کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے تو یہ جرم ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا رولز کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل ایمان مزاری سے سوال کیا کہ آپ نے سوشل میڈیا رولز کا مطالعہ کیا ہے؟ جس رول کا حوالہ آپ نے دیا، یہ توکافی مناسب ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ریگولیشن غیر قانونی نہیں، انہیں رولز بنانے کا اختیار ہے، رول بنا دیا گیا ہے کہ متنازع اور غیرقانونی مواد کو ہٹایا جا سکتاہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے تو یہ جرم ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل کو آئندہ سماعت پر سوشل میڈیا رولز پڑھنے اور کیس کی تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں عدالت نے سوشل میڈیا رولزکخلالف درخواست پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

Read Comments