نیم کا استعمال تو ویسے تو کئی بیماریوں کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن نئی سائنسی تحقیق نے بتا دیا کہ اس سے کورونا وائرس کا علاج کیسے کیا جاسکتا ہے۔
اسی سلسلے میں امریکی اور بھارتی سائنسدانوں نے اپنی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ نیم کی چھال کورونا وائرس کے علاج کے لیے بہت مفید ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اور یونیورسٹی آف کولوراڈو انشوٹز میڈیکل کیمپس کے ماہرین نے تحقیق سے یہ ثانبت کیا ہے کہ کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف نیم کی چھال سے غیر معمولی طور پر اثر کرتی ہے۔
تاہم بھارتی اور امریکی سائنسدانوں کے مطابق تحقیق میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے انسانی پھیپھڑوں کے خلیات کو الگ کرکے کلچر ڈش میں رکھا گیا۔
جس کے بعد ان میں ساتھ نیم کی چھال سے حاصل کیےگئے مادے کی تھوڑی سی مقدار کو بھی شامل کردیا۔
دلچسپ طور پر صرف کچھ دیر میں تحقیقی نمونے مین نمایاں تبدیلی نظر آئی جبکہ کورونا وائرس کی تعداد میں واضح کمی آگئی۔
تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نیم کی چھال میں ایسے کونسے مادے موجود ہیں جس کی وجہ سے جو انسانی صحت کے لیئے مفید ہیں۔