کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔
سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مارچ میں شامل گاڑیوں کو پنجاب کے مختلف مقامات پر روکا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیچہ وطنی میں پارٹی کے کارکنوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا، ہماری کوشش ہے کہ پرامن طور پر اسلام آباد پہنچیں۔
صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے حقوق سندھ مارچ میں عوام کی بھاری تعداد میں شرکت نہ کرنے پر سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ہم پی ٹی وی، سپریم کورٹ یا پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کریں گے، ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور واپس لوٹیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ میں آئینی طریقے سے عمران خان کو حکومت سے ہٹائیں گے۔