اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ عمران خان کے خلاف ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے اختتام پر ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تحریک انصاف کے لوگ بھی پریشان ہیں، حکومت کے 12 سے 13 ارکانِ اسمبلی اپنا فیصلہ کرچکے ہیں اور اب وہ عمران خان کی ناکامیوں کا وزن اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی چوہدریوں کی جھولی میں کبھی نہیں ڈالیں گے کیونکہ وہ وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ پرویز الہٰی کو نہیں دے رہے تھے، پارٹی کیسے حوالے کردیں گے۔