برسلز: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ میں روس کو شکست ہوسکتی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق 6 روزہ یورپ کے دورے کے دوران انٹونی بلنکن نے کہا کہ جنگ کا رُخ صدر ولادمیر پیوٹن کی منصوبہ بندی کے لحاظ سے گامزن نہیں ہوسکا، البتہ انہوں نے اصرار کیا کہ یوکرین کی شکست ناگزیر ہے لیکن تنازعات کب تک جاری رہیں گے اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ عالمی برادری نے یوکرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش ہے اور روس پر جنگ کے فوری خاتمے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا ہے۔
انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روسی افواج کی جانب سے یوکرینی شہریوں پر انتہائی وحشیانہ تشدد کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو کئی نکالیف پر مبنی مراحل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔