کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پاکستان) کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے 12 مئی سانحہ پر پارٹی کی طرف سے "غلط فہمی" پر معذرت کا اظہار کیا جس میں درجنوں جانوں کا ضیاع ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں بلوجستان ہائی کورٹ کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 12 مئی واقعہ کے نتیجے میں پارٹی کے امیج کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ 12 مئی 2007 کو معزول (ریٹائرڈ) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی کا دورہ کیا۔ جہاں جج کے حمایتی اور پارٹی کارکنان کے مابین جھڑپوں کے باعث چیف جسٹس کے استقبال کیلئے وکلا اور سوِل سوسائٹی کے ارکان کو ایئر پورٹ جانے کی اجازت نہیں مل سکی تھی جبکہ دونوں گروپوں کے درمیان فسادات میں تقریباً 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔