Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2022 05:38pm

فرانس: خواتین بئریسٹرز کے حجاب پہننے پر پابندی برقرار

پیرس: اعلیٰ فرانسیسی عدالت نے مسلم خواتین بئریسٹرز پر حجاب پہننے پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیلی بار کونسل عدالت میں خواتین پر حجاب زیب تن کرنے کی پابندی عائد کی تھی جس فیصلے کو 30 سالہ شامی نژاد فرانسیسی بیرسٹر سارہ اسمیتا نے چیلنج کیا تھا۔

سماعت کے دوران کیسیشن کورٹ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ایک طرف وکیل کی آزادی کو برقرار رکھنے اور دوسری جانب منصفانہ ٹرائل کے حق کی ضمانت کیلئے ضروری و مناسب تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مذہبی علامات پر پابندی عائد کرنے کا مطلب امتیازی سلوک کرنا نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ اسمیتا کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے اس فیصلے سے بہت مایوس اور حیران ہوئی ہیں۔

انہوں کہا کہ کلائنٹ بچے نہیں ہیں، اگر وہ حجاب کے باوجود انہیں اپنا وکیل منتخب کرنا چاہتے ہیں تو وہ اُن کی مرضی ہے اور ایسا کوئی قانون نہیں جو واضح طور پر حجاب پہننے سے منع کرے۔

واضح رہے کہ لیلی بار کونسل کے فیصلے کو سارہ اسمیتا نے دو سال قبل اپیل کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، جہاں انہیں شکست ہوئی اور بعد ازاں انہوں نے یہ معاملہ کیسیشن عدالت میں پیش کیا تھا۔

Read Comments