بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان 22 دن جیل میں گزارنے کے بعد منشیات کیس میں بری ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کے گزشتہ سال کروز شپ ڈرگز میں پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا، تاہم بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو منشیات کیس آریان خان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہ ملنے پر بری کردیا۔
آریان خان کو کب گرفتار کیا گیا؟
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق (این سی بی) نے 2 اکتوبر کی رات کو ممبئی کی بندرگاہ پر کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپا مار کر گرفتار کیا تھا، جس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔
آریان خان کو کیسے گرفتار کیا گیا؟
دریں اثنا برطانوی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ آریان خان جہاز پر دیگر افراد کے ساتھ پارٹی میں موجود تھے، تو اسی دوران بھارتی نارکوٹکس حکام نے بھیس بدل کر جہاز میں داخل ہونے بعد وہاں موجود 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
اس کے علاوہ زیر حراست افراد سے کم از کم 13 گرام کوکین، 5 گرام میفیڈرون،21 گرام بھنگ، ایکسٹیسی کی 22 گولیاں اور 1 لاکھ 33 ہزار کی نقدی برآمد ہوئی۔
تاہم آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ شخصیات نے شاہ رخ خان کے ساتھ اظہار یک جہتی کی، جس میں ہریتک روشن سمیت دیگر شامل تھے۔
جب کہ پوجا بیہدی کا کہنا تھا کہ" آریان خان پر کوئی منشیات نہیں ملی تو کیا یہ افسوسناک نہیں کہ ایک معصوم بچے کو دن دہاڑے لاک اپ میں گزارا جائے؟اس کا بلا وجہ جیل میں ڈالنا نفسیاتی طور پر نقصان دہ ہے۔
منشیات کیس میں رہائی پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی عدم ثبوت کی بنا پر رہائی ملی، تو سوشل میڈیا صارفین نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا کہ 22 دن جیل میں گزارنے آریان کو جس پریشانی سے گذرنا پڑا اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟
ٹوئٹر پر اکثر صارفین نے بھارتی صحافی نیرج چوہان کی اخبار شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیا۔
ٹوئٹر پر ایک بھارتی صحافی مایا نے کہا کہ منشیات کی برآمدگی میں آریان خان کو بری تو کردیا ہے لیکن ہندوستان کے سب سے بڑے اسٹار کو حکومت کے زیر سایہ ہراساں کیا گیا۔
کانگریس کے رہنما نے کہا کہ آریان خان کی معصومیت اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح بی جے پی نے نفرت کا ماحول پیدا کیا ہے جس میں ہم اکثر حقائق کو بغیر جان کر کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری ہمدردیاں آریان کے خاندان اور ان جیسے دوسرے لوگوں کے ساتھ ہیں جو نظام کی طرف سے پیدا ہونے والی سنگین ناانصافیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں ایک بھارتی مصنفہ یرنیت سنگھ نے کہا کہ سمیر وانکھیڑے اور این سی بی کو آریان خان سے سب کے سامنے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ خ خان کو تمام میڈیا اداروں پر مقدمہ کرنا چاہیے جنہوں نے ان کے بیٹے کو بدنام کیا۔
ایک صارف سنگھمترا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آریان کے جیل میں گزرے دنوں کا معاوضہ کیا ہے؟ مزید کہا کہ میڈیا کے لیے کیا سزا ہے جس نے اسے 24/7 بدنام کیا؟