Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2022 01:07pm

ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سنادی

معروف سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کیلئے ایپ میں تبدیلی خبر سنادی ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ نے مختصروقت پر مبنی ویڈیوز کے دورانیے میں اضافہ کردیا ہے جس کے تحت اب صارفین حد سے حد 10 منٹ پر مشتمل ویڈیوز بنا سکیں گے۔

ٹیک کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کی پہلی ترجیح صارفین کی دلجسپی ہے اور اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایپلی کیشن میں تبدیلیاں ہوتی ہیں۔

ٹک ٹاک کا ماننا ہے کہ دورانیہ بڑھانے سے تخلیق کاروں کو کئی فوائد حاصل ہوسکیں گے، وہ اپنے مواد اور اکاؤنٹس کو زیادہ بہتر طریقے سے دیگر صارفین تک پہنچانے میں کامیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن پاکستان میں گزشتہ دنوں میں کافی پابندیوں کا نشانہ بن چکی ہے جس کی وجہ ایپ پر شیئر کیے جانے والا غیر اخلاقی مواد خطرناک چیلنجز کا باعث بنا تھا۔

Read Comments