اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 19 افراد جان سے گئے جبکہ 768 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,237 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,511,754 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 768 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 11 ہزار 754 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 928 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار 012 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 16ہزار 386، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 496، بلوچستان میں 35 ہزار 357، گلگت بلتستان میں 11ہزار 531 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 044 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرو کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 19 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 237 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 07 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 06، پنجاب میں 04، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک،ایک مریض انتقال کرگیا۔
کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,508 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 8080، خیبرپختونخوا میں 6280، اسلام آباد میں 1014، بلوچستان میں 376 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 788 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 32 ہزار 427 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 908 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.17 فیصدرہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3,815 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 49 ہزار 060 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 35 ہزار 281 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 768 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 534 ہزار 095 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔