اسلام آباد:نیپرا نے کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر 2 روپے90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت کےالیکٹرک کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
کےالیکٹرک حکام نے مؤقف اپنایا کہ ٹیرف میں اضافہ این ٹی ڈی سی سے خریدی جانے والی بجلی کے باعث ہوا، موسم سرما میں گیس بحران کی وجہ سے بجلی خریدنی پڑتی ہے، مارچ میں ہمارا نیا پلانٹ کام شروع کردے گا۔
نیپرا حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو کم گیس ملنے کے باعث صارفین کو30کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑا۔
کے الیکٹرک حکام نے بتایاکہ حکومت نے 2019 میں 7سالہ ٹیرف کی منظوری دی، جس کا اطلاق 2016 سے2023 تک ہے ، گیس فراہمی کیلئے سوئی سدرن کو مزید سرمایہ کاری کرنا ہے، سوئی سدرن کے ساتھ معاملات جلد طے پانے کے خواہاں ہیں ۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ لگتا ہے دونوں کمپنیاں ابھی معائدے کیلئے تیارنہیں ہیں،اتھارٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔
وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری سے صارف کو کیا فائدہ ہوا، جو اب بی سی پی پی اے سے مہنگی بجلی خرید رہی ہے۔