کیف:روس اور یوکرین کے درمیان بیلاروس کی سرحد پر ہونے والے مذاکرات کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق روس اور یوکرین کے اعلیٰ سطح کے وفد کے مذاکرات کئی گھنٹے تک جاری رہے۔
ان مذاکرات میں کیا طے پایا ہے اس حوالے سے فریقین نے عوام کو آگاہ نہیں کیا،کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات دو بار تعطل کا شکار بھی ہوئے ، مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آئندہ چند روز میں ہونے کی توقع ہے۔
خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر مختلف اطراف سے حملہ کیا تھا، روس کے حملے کے بعد سے اب تک یوکرین کے مختلف علاقوں میں جنگ جاری ہے۔