اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 18 افراد جان سے گئے جبکہ 861 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,196 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,510,221 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 861 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 221 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 277 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 01 ہزار 544 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 16 ہزار 174، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 404، بلوچستان میں 35 ہزار 345، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 499 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 978 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 18 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 196 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا 12 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ سندھ میں 03، پنجاب میں 02 اور آزادکشمیر میں ایک مریض انتقال کرگیا۔
کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,500 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 8070، خیبرپختونخوا میں 6260، اسلام آباد میں 1013، بلوچستان میں 375 اور گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 788 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 37 ہزار 087 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 988 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 489 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 42 ہزار 938 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 566 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے861 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 464 ہزار 518 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔