Aaj Logo

شائع 28 فروری 2022 01:44pm

ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز

پاکستان میں آج سے پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کا بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ کے جاری کردہ اعلان کے مطابق ملک بھر میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تین کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سماء کی ایک رپورٹ کے مطابق سندھ کا تیس اضلاع میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے، اس مہم میں ستر ہزار ہیلتھ ورکرز اور دس ہزار سپروائزرز نے حصہ لیا ہے۔

پنجاب میں حکومت کا 22 ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے اور اس نے 150,000 سے زائد پولیو ورکرز کو تعینات کیا ہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں تقریباً 90 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

گھر گھر مہم کے دوران بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تیس ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان کو 2023 تک پولیو سے پاک کرنے کا ہدف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بھی پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی متاثر کن کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Read Comments