اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 10روپے کے اضافے کا امکان ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچنے کے اثرات پاکستان پر بھی واضح ہورہے ہیں، 15 فروری کو 12 روپے اضافے کے بعد آج ایک بار پھر بڑا بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات خوف کی علامت بنی،عالمی منڈی کو لے کر ایک بار پھر خدشہ ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے ۔
پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں 8سے 10روپے کے اضافے کاا مکان بتایا جا رہا ہے۔
آمدن اور اخراجات کے بڑے فرق میں الجھے ہوئے شہری ایک بار پھر اضافے کے امکان پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پٹراول کی قیمت میں اضافہ کر کے ہمارے زخمیوں کو ہرے کررہی ہے۔
گزشتہ 9ماہ کے دوران پیٹرول پر51 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل پر43 روپے 39 پیسے بڑھائے جاچکے ہیں ،حکومت نے گزشتہ سال جون سے اب تک 11 باراضافہ کیا۔