اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران 05 افراد جان سے گئے جبکہ 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,178 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,509,360 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 09 ہزار 360 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 761ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 01 ہزار 370 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 16ہزار 119، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 336، بلوچستان میں 35 ہزار 326، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 480 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 968 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 05 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 178 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں 02،02 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب میں ایک مریض انتقال کرگیا۔
کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,498 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 8067، خیبرپختونخوا میں 6248، اسلام آباد میں 1013، بلوچستان میں 375 اور گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 787 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 35 ہزار 898 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,052 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.56 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,756افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 43 ہزار 284 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 357 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 856 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 426 ہزار 952 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔