Aaj Logo

شائع 27 فروری 2022 01:53pm

ہم بلاول بھٹو سے 15سال کا حساب مانگنے آئے ہیں، شاہ محمود قریشی

شکارپور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو سے 15 سال کا حساب مانگنے آئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ کے شکارپور پہنچنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر یار خان مہر سندھ کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سنا ہے آج بلاول بھٹو پنجاب کیلئے نکل رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ تھر کے لوگوں کو ہم نے صحت کارڈ دے دیا ہے،میں نریندر مودی اور بلاول بھٹو کو ایک ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ 3 سال قبل مودی سرکار نے جارحیت کی اور پاکستان کی سرحدوں پر داخل ہو کر حملہ کیا،26 کو تم نے حملہ کیا اور 27 فروری کو عمران خان نے جواب دیا، نریندر مودی آئندہ سوچ کر پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو ساڑھے 3 سال کا حساب مانگنے اسلام آباد آ رہے ہیں اور ہم حساب دینے کے پابند ہیں،ہمارا دامن صاف ہے اور ہم حساب دینے سے نہیں گھبراتے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزیدکہا کہ میں سندھ کی دھرتی میں بلاول بھٹو سے 15 سال کا حساب مانگنے آیا ہوں۔

پیلزنپارٹی کی 15سالہ حکمرانی سے لوگ تنگ آ چکے ہیں، وزیرخارجہ

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے "سندھ حقوق مارچ"سےمتعلق اپنے بیان میں کہا کہ کموں شہیدسےشروع ہونےوالا مارچ سکھرپہنچ چکاہے،راستےمیں جگہ جگہ مارچ کا استقبال کیا گیا،سندھ کےباشعورعوام نےفقیدالمثال استقبال کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی15سالہ حکمرانی سےلوگ تنگ آچکےہیں،سندھ کے لوگ متبادل قیادت کی تلاش میں ہیں،ہم جمہوری روایات کی پاسداری کرنےوالےلوگ ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنانقطہ نظرپیش کررہی ہے،ہمیں بھی سندھ میں اپنانقطہ نظرپیش کرنےکاحق ہے،اگر ان کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنا نقطہ نظر پنجاب جا کر بیان کریں تو ہم بھی سندھ آ سکتے ہیں۔

Read Comments