Aaj Logo

شائع 27 فروری 2022 11:59am

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ نےنغمہ جاری کردیا

راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے نغمہ جاری کردیا۔

پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 برس مکمل ہونے پر ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا ملی نغمہ جاری کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نغمےمیں آپریشن میں حصہ لینے والے ہیروز کوخراج تحسین پیش کیا گیا ہے، نغمہ ملک کے مایہ ناز گلوکار ساحر علی بگانے گایا ہےجبکہ اس کی عکس بندی پاکستان کے معروف ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی ہے۔

یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات وبہادری کو خراج تحسین ہے، جنہوں نے دشمن کےساتھ 2019 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کاوقاربلندکیا۔

یاد رہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ۔

بھارتی مگ 21 طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

Read Comments