لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان آج کھیلا جارہا ہے ، فائنل میں جیتنے والی ٹیم صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ 8 کروڑ روپے کی حقدار بھی ٹھہرے گی۔
پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہارنے والی ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے آئیں گے جبکہ پلیئر اف دی ٹورنامنٹ کے 30 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل راؤنڈر اور امپائر آف دی لیگ کو بھی 35،35 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جس کی مالیت بھی 35 لاکھ روپےہوگی۔
یادرہے کہ گزشتہ سیزن میں ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 کروڑ روپے جبکہ ٹورنامنٹ آف دی پلیئر کو 30لاکھ، بہترین بلےباز، بہترین بولر، بہترین وکٹ کیپر اور بہترین فیلڈر کو 8،8 لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔
پاکستان سپر لیگ 7 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا،ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 7 میں 3 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہے ان مقابلوں میں 2میچ ملتان سلطانز جبکہ ایک میچ لاہور قندرز نے جیتا۔