Aaj Logo

شائع 27 فروری 2022 09:17am

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: کرکٹ فینز کا طویل انتظار ختم ہو گیا، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24سال بعد پاکستان پہنچ گئی ۔

پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم آج صبح چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر پیٹ کمنز کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

آسٹریلین ٹیم 2روز بائیو سیکیور ببل میں رہے گی اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کے 2روز بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تقریباً 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

Read Comments